موبائل فون میں قرآن محفوظ ہو اس میں تلاوت کرنا کیسا ہے؟ اس موبائل کے آداب کیا ہونے چاہییں؟

 

سوال

 

موبائل فون میں قرآن محفوظ ہو اس میں تلاوت کرنا کیسا ہے؟  اس موبائل کے آداب کیا ہونے چاہییں؟

 

جواب

 

موبائل میں قرآنِ مجید ڈاؤن لوڈ کرنا اور موبائل سے قرآن کی تلاوت کرنا دونوں جائز ہے مگر زیادہ ثواب قرآن پاک میں پڑھنا ہے ، البتہ جب موبائل اسکرین پر قرآنِ مجید کھلا ہو تو اسے چھونے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے، اسکرین کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو بلاوضو چھوسکتے ہیں۔

 

اگر موبائل میں قرآنِ کریم یا تفسیر کا صفحہ اسکرین پر کھلا ہو ا ہو یا تلاوت جاری ہو تو اس کو لے کر بیت الخلا جانا جائز نہیں، بصورتِ دیگر گنجائش ہے، لیکن خلافِ اولیٰ ہے۔

 

 نیز موبائل ہو یا دیگر آلات ان سے گانے باجے سننا جائز نہیں ہے، لہٰذا اس وجہ سے موبائل میں قرآنِ مجید کی تلاوت نہ کرنا کہ اس میں گانے باجے سنتے ہیں، دانش مندی نہیں ہے، ہونا یہ چاہیے کہ ان آلات کو کسی ناجائز کام میں استعمال ہی نہ کیا جائے۔

فقط واللہ اعلم باالصواب دارالافتاء مظہر العلوم طالب دعا مولوی عبدالستار حسنی صاحب

Post a Comment

Previous Post Next Post