ننگے سر نماز پڑھنا / ٹوپی پہننے کی شرعی حیثیت

 

ننگے سر نماز پڑھنا / ٹوپی پہننے کی شرعی حیثیت

سوال

ننگے  سر نماز  پڑھنے سے  ثواب  میں کمی ہوتی ہے؟  ٹوپی وغیرہ پہننے  کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

1- کاہلی، سستی  اور  لاپرواہی کی بنا پر ٹوپی کے بغیر ننگے سر نماز  پڑھنا مکروہِ  تنزیہی  ہے اور اس  سے ثواب میں کمی ہوتی ہے ، البتہ اگر کبھی غلطی سے ٹوپی ساتھ نہ ہو اور فوری طور پر کسی جگہ  سے  میسر بھی نہ ہوسکتی ہو تو اس صورت میں ننگے سر نماز پڑھنے کی وجہ سے کراہت نہیں ہوگی۔

2- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عمومی احوال میں عمامہ یا ٹوپی کے ذریعہ سر مبارک کو ڈھانپا کرتے تھے؛ اس لیے سر پر عمامہ یا ٹوپی پہنناسننِ زوائد میں سے ہے جس کا درجہ مستحب کا ہے۔ اور سر کا ڈھانپنا لباس کا حصہ ہے۔ صحابہ کرام علیہم الرضوان اور صلحائے امت کایہی معمول تھا۔کبھی کبھار ننگے سرہوجانا گناہ نہیں ،  البتہ مستقل طور پرننگے سررہنا شرعاً ناپسندیدہ اور خلافِ ادب ہے، اور ننگے سر رہنے کو معمول اور فیشن بنالینااسلامی تہذیب کے بالکل خلاف ہے،اگر کوئی غیروں کی مشابہت میں ننگے سررہتاہے تووہ گناہ گار ہوگا۔

مفتی رشیداحمد گنگوہی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:

"سر  برہنہ  ہونا احرام  میں  ثابت ہے ، سوائے احرام کے بھی احیاناً ہوگئے ہیں ، نہ کہ دائماً چلتے پھرتے تھے۔" (فتاوی رشیدیہ ،ص:590)

وفي زاد المعاد في هدي خير العباد :

"فصل في ملابسه صلى الله عليه وسلم

كانت له عمامة تسمى: السحاب كساها علياً، وكان يلبسها ويلبس تحتها القلنسوة. وكان يلبس القلنسوة بغير عمامة، ويلبس العمامة بغير قلنسوة".(1/ 130)

وفي الدر المختار وحاشية ابن عابدين :

"(وصلاته حاسراً) أي كاشفاً (رأسه للتكاسل) ولا بأس به للتذلل، وأما للإهانة بها فكفر، ولو سقطت قلنسوته فإعادتها أفضل،  إلا إذا احتاجت لتكوير أو عمل كثير".

و في الرد:

واللہ اعلم بالصواب دارالافتاء مظہر العلوم طالب دعا مولوی عبدالستارحسنی صاحب

Post a Comment

Previous Post Next Post