روزے کی حالت میں شوگر کی کمی کی وجہ سے چینی کے شربت کی کلیاں کرنا
سوال
میں
شوگر کا مریض ہوں، ڈاکٹر کی ہدایت ہے کہ اگر شوگر لیول 70 سے کم ہو جائے تو
روزہ توڑ دو،دو روز قبل میرا شوگر لیول 55 ہو گیا،میں نے روزہ توڑنے کی بجائے چینی
کا شربت بنا کر چند کلیاں کیں، جس کے دوران شربت حلق سے نیچے نہیں گیا، چینی
زبان سے خون میں شامل ہو جاتی ہے،میرا شوگر لیول 80 ہو گیا،رہنمائی فرمائیں روزہ
تو نہیں ٹوٹا؟
جواب
اگر
سائل کا شوگر لیول خطرناک حد تک گر گیا تھا اور اس نے چینی کا شربت بنا کر کلیاں کیں
اور شربت حلق سے نیچے نہیں گیا تو روزہ نہیں ٹوٹا، البتہ ایسا کرنا کراہت سے خالی
نہیں ہے۔فقط و اللہ اعلم باالصواب دارالافتاء مظہر العلوم طالب دعا مولوی
عبدالستار حسنی صاحب
Tags
Islam Ki Dunya