کیا
سوتے وقت جو لباس پہنا جائے اس میں فجر کی نماز کرنا جائز ہے؟
سوال
رات
کو سوتے وقت کا جو لباس ہے اسی لباس میں ساتھ صبح فجر کی نماز ادا کرنا
کیسا ہے؟ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی لونگی مبارک رات کو سونے کی اور
نماز کی الگ الگ تھی؟
جواب
رسولِ
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے رات میں اسی لباس میں آرام فرمانا اور امہات المؤمنین
سے ملنا ثابت ہے جو دن میں بھی زیب تن فرماتے تھے ۔ لہٰذا رات کے وقت لباس تبدیل
کرنا یا اس کے لیے الگ کپڑے مختص کرنا سنت نہیں ہے۔
البتہ
اگر کوئی شخص رات یا دن میں سونے کے لیے الگ لباس مختص کردے اور لباس عمدہ نہ ہو (یعنی
شرفاء کی مجالس میں اسے پہننا مروت کے خلاف سمجھاجائے) تو اس لباس میں نماز ادا
کرنا مکروہ ہوگا، لیکن اگر سوتے وقت پہنا جانے والا لباس بھی معمول کے کپڑے ہوں جو
عموماً مجالس میں پہنے جاتے ہوں یا کسی کا معمول رات کے وقت لباس تبدیل کرنے کا نہ
ہو یعنی دن میں استعمال ہونے والے کپڑوں میں ہی سونے کی عادت ہو اور ان کپڑوں پر
کوئی ناپاکی نہ ہو تو ان کپڑوں میں بلاکراہت نماز ادا ہوجائے گی۔
روى
البخاري (231) ، ومسلم (289):
واللہ
اعلم باالصوب دارالافتا ء مظہر العلوم طالب دعا مولوی عبدالستار حسنی صاحب